09:23 , 23 اپریل 2026
Watch Live

بھارتی اداکارہ رانیا راؤ پر سونا اسمگلنگ کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ

بھارتی اداکارہ رانیا راؤ
بھارتی کینیڈین اداکارہ رانیا راؤ پر 127 کلوگرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (DRI) نے رانیا راؤ اور دیگر تین ملزمان کو نوٹس جاری کیے۔ ان پر دبئی سے 324 کلوگرام سونا اسمگل کرنے کا الزام تھا۔

سینئر آئی پی ایس افسر چندر راؤ کی بیٹی، رانیا راؤ، مرکزی ملزمہ ہیں۔ انہیں 127 کلو سونا اسمگل کرنے پر 102 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

ڈی آر آئی نے نوٹس میں ادائیگی کی آخری تاریخ نہیں بتائی، تاہم تمام ملزمان کو جلد جواب دینے کا حکم دیا گیا۔ ملزمان فی الحال بنگلورو سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

رانیا راؤ کو مارچ میں بنگلورو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 14.8 کلوگرام سونے کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ برآمد ہونے والے سونے کی قیمت تقریباً 12 کروڑ روپے بتائی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION